We Offer

Salient Features of Hebei University


Handan میڈیکل کالج کی بیناد 1951 میں رکھی گئی جسے 2006 میں ضم کرکےHebei یونیورسٹی کے میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کا درجہ دے دیا گیا۔  Hebei  یونیورسٹی اک گورنمنٹ یونیورسٹی ہے۔


Pakistani students at Hebei University

محل وقوع
 HebeiیونیورسٹیHandan  شہر میں واقع ہے جس کا شمار چائنہ کے  ترقی یافتہ اور جدید علاقوں میں ہوتا ہے۔ Handan شہر چینی دارلحکومت بیجنگ سے صرف دو گھنٹے کی مسافت پر ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی طلبہ کے لئے بے پناہ کشش رکھتا ہے۔ ریل کے تیزترین نیٹ ورک اور ہوائی اڈے کی بدولت یہ شہر نہ صرف چائنہ بلکہ پوری دنیا سے جڑا ہوا ہے۔

A view of Hebei University Campus


عالمی طور پر تسلیم شدہ ڈگری
 Hebeiیونیورسٹی کی میڈیکل کی ڈگری ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سے باقاعدہ منظور شدہ ہے۔ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کرنے کے بعد طلبہ امریکہ، برطانیہ سیمت پوری دنیا میں میڈیکل کے شعبے کو بطور ڈاکٹر جوائن کرسکتے ہیں

بہترین رینکنگ
حالیہ سالوں میں Hebei  یونیورسٹی نے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں بہترین کارکردگی کی بدولت حاصل کئے گئے 158 نیشنل ایوارڈز یونیورسٹی کے تعلیمی معیار کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اپنے اعلی تعلیمی معیار اور تحقیق کی  جدید سہولیات کی بدولت یونیورسٹی کا شمار چائنہ کی اعلی رینکنگ کی یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔


A view of Hebei University Library

جدید ترین تعلیم سہولیات
 Hebeiیونیورسٹی کی تعلیم اور ریسرچ کے لئے 39 جدید ترین باہمی نظام سے مربوط لیبارٹریز ہیں جن میں 200 یوان مالیت کے سٹیٹ آف دی آرٹ آلات موجود ہیں۔ یونیورسٹی سے منسلک ہسپتال کا شمار صوبے کے جدید ترین ہسپتالوں میں ہوتا ہے۔


حلال غذا
 Hebeiیونیورسٹی کی کینٹین میں مسلم طلبہ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے حلال غذا فراہم کی جاتی ہے۔



Pakistani MBBS students in class room at Hebei University


پہلے سے پاکستانی طلبہ زیر تعلیم
یونیورسٹی کی اک خاص بات یہ ہے کہ اس میں لڑکیوں سیمت پاکستانی طالب علم پہلے سے ہی زیر تعلیم ہیں۔ نئے آنے والے طالب علموں کو پاکستانی طلبہ کی موجودگی میں نئے ماحول میں ایڈجسٹ ہونے کے لئے بہت مدد ملتی ہے۔ 

A view of Handan city

 PMDCسے منظور شدہ ڈگری
یونیورسٹی کی ڈگری پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی طرف سے باقاعدہ تسلیم شدہ ڈگری ہے۔ طلبہ چائنہ رونگی سے قبلNOC  حاصل کر سکتے ہیں




0 comments:

Post a Comment